ہرقسم کی قربانی دے کر کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، جوانوں نے قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، کراچی میں ہر صورت امن بحال کریں گے ، دہشت گردی ختم کرنے کا مشن پورا کریں گے

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:25

ہرقسم کی قربانی دے کر کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، جوانوں نے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہاہے کہ شہر میں قیام امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے اور ناسور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل کے قریب بم دھماکے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کورکمانڈر کراچی نے کہا کہ دونوں جوانوں نے قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہر میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

دوسری جانب شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی سمیت ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور رینجرز کے دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :