سندھ کے مختلف شہروں میں جسقم کی اپیل پرشٹر ڈاوٴن ہڑتال

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:27

خیرپور /سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) جسقم رہنما مقصود قریشی اور سلمان ودھو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے باعث سندھ کے مختلف شہروں میں جسقم کی اپیل پر ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

جسقم رہنماوٴں مقصود قریشی اور سلمان ودھو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر لاڑکانہ،سکھر ،نواب شاہ ،خیرپور،پڈ عیدن اور کشمور سمیت قریبی علاقوں میں ہڑتال کی گئی ،ہڑتال کے دوران کاروباری وتجارتی مراکز اور پیٹرول پمپ بند رہیجس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم رہی ،ہڑتال کے باعث اسکولوں اور دفاتر میں حاضری بھی کم رہی جبکہ امن و امان قائم رکھنے کیلئے پولیس گشت کرتی رہی۔

متعلقہ عنوان :