قومی ٹیم 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، شہناز شیخ

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:33

قومی ٹیم 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، شہناز شیخ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، یہ ٹورنامنٹ 2مئی سے 11 مئی تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، جس میں چار ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان،نیوزی لینڈ اور کوریا شامل ہیں، قومی ٹیم 28 اپریل کو آسٹریلیا رووانہ ہوگی،اس کے بعد قومی ٹیم کوریا میں13 سے22 مئی تک کوریا کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے بعد 24 مئی کو قومی ٹیم واپس وطن پہنچے گی، اور اولمپک کوالیفائی راؤنڈ کے لئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 26 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 5 جون کو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے بیلجیئم رووانہ ہوگی اور وہاں پرایونٹ شروع ہونے سے قبل چھ پریکٹس میچز کھیلے گی، اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ اے 20 جون سے 5 جولائی تک بیلجیئم میں کھیلا جائے گا جس میں دس ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان،آسٹریلیا، بھارت، بیلجیئم، برطانیہ اور ملائیشیاء کے علاوہ مزید چار ٹیمیں شامل ہیں،ان میں سے 6 ٹیمیں اولمپک کے لئے کوالیفائی کریں گی، واضح رہے کہ ان دنوں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم ، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :