ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے شروع ہو گا

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:35

ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے بہاولپور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد، اٹک، اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 2 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :