سابق اور موجودہ کرکٹرز اور کمنٹیٹر ز کی آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی کار کر دگی کی تعریف
ہفتہ 21 مارچ 2015 12:12
اسلام آباد /ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستانی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سابق اور موجودہ کرکٹرز اور کمنٹیٹر ز نے آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی کار کر دگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی باؤلنگ دیکھنا بہترین تجربہ تھا ‘ وہاب ریاض دنیا کی کسی بھی ٹیم میں کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل تو ہارگیا تاہم فاسٹ باوٴلر وہاب ریاض نے سابق کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے خوب داد وصول کی سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی باوٴلنگ دیکھنا ایک بہترین تجربہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اعداد و شمار کبھی نہیں بتا پائیں گے کہ انہوں نے اس میچ میں کتنی اچھی گیند بازی کی تھی۔(جاری ہے)
پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے اپنے کریئر میں کسی باوٴلر کو اتنا اچھا باوٴلنگ کرتے نہیں دیکھا جتنا اچھا وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف کی۔مخالف ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں اتنی اچھی گیند بازی کا سامنا کیا۔
وہاب ریاض کے عتاب کا شکار بلے باز شین واٹسن نے کہا کہ وہاب ریاض کا اسپیل جھیلنے پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے بیٹسمین شین واٹسن نے بتایا کہ وہاب ریاض جو کچھ کر سکتے تھے انھوں نے کیا۔ کئی گیندوں تو بہت خطرناک تھیں مایہ ناز کمنٹیٹر ہرشہ بھوگلے نے کہا کہ وہاب ریاض دنیا کی کسی بھی ٹیم میں کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں تاہم تعجب کی بات ہے کہ پاکستان انہیں اکثر ڈراپ کردیتا ہے۔انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا کہ وہاب ریاض کا اسپیل آسٹریلوی سرزمین پر کسی غیر ملکی کی جانب سے سب سے بہترین باوٴلنگ کا مظاہرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ گیند بازی شاندار رہی اور وہاب کو مزید وکٹیں ملنی چاہئیں تھیں۔سابق بھارتی بلے باز وی وی ایکس لکشمن نے کہا کہ پاکستانی بلے باز ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ میں ناکام رہے تاہم باوٴلرز آخر تک مقابلہ کرنا متاثر کن تھا۔آئرش کرکٹ نیل او برائن نے کہا کہ وہاب ریاض کا باوٴلنگ اسپیل شاندار تھا، کاش کیچز پکڑ لیے جاتے تو صورت حال مختلف ہوتی۔آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر نے کہاکہ میں نے ایک لمبے عرصے سے اتنا اچھا سپیل نہیں دیکھا۔ وہاب نے شاید ہی کوئی ہلکی گیند کی ہو گی مصباح کے مطابق جس طرح وہاب گیند کر رہا تھا وہ کیچ میچ کے نتائج پر فرق ڈال سکتا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
عثمان خان، فخر زمان ٹی ٹونٹی میں تیسرے نمبر پر کھیلنے کی دوڑ میں شامل
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.