واٹس کو آؤٹ کرلیتے اور ایک وکٹ لے کر آسٹریلیا پر مزید دباؤ ڈال سکتے تھے ‘وہاب ریاض

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:12

واٹس کو آؤٹ کرلیتے اور ایک وکٹ لے کر آسٹریلیا پر مزید دباؤ ڈال سکتے ..

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ واٹس کو آؤٹ کرلیتے اور ایک وکٹ لے کر آسٹریلیا پر مزید دباؤ ڈال سکتے تھے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ہمیشہ یاد رہے گا وہ بہت اہم لمحہ تھا ہم واٹسن کو آوٴٹ کر لیتے اور ایک وکٹ لے کر آسٹریلیا پر مزید دباوٴ ڈال سکتے تھے انھوں نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا کھیل دیکھا تھا اور میچ سے پہلے گفتگو کے دوران ایک منصوبہ بنایا تھا۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم تھا کہ واٹسن شارٹ گیندوں کے خلاف بہتر نہیں کھیلتے اس لیے مجھے جارحانہ گیند کرنی تھی یہ منصوبہ کافی حد تک کامیاب بھی رہا تاہم بدقسمتی سے ہم میچ نہ جیت سکے۔

متعلقہ عنوان :