قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی کا سفر شروع ہو گیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:15

قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی کا سفر شروع ہو گیا
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔ 2015ء ) ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں اپنا سفر ختم کرنیوالی قومی کرکٹ ٹیم نے وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی ایڈیلیڈ نے سڈنی کے لیے روانہ ہوئے تو ایئر پورٹ پر موجود شائقین کرکٹ نے مصباح الحق اور وہاب ریاض کا پرتپاک استقبال کیا،سینئر بلے باز یونس خان ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آرہے ہیں ۔ کھلاڑی سڈنی میں ا یک دن آرام کے بعد دبئی کے لیے روانہ ہوں گے اور وہاں دو گھنٹے آرام کر نے کے بعد منگل اور بد ھ کی درمیانی شب وطن واپس پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اسی روز پریس کانفرنس کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :