مصباح الحق جس طرح اپنے کیریئر کا اختتام چاہتے تھے ایسا نہ ہوسکا ‘ برطانوی میڈیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:17

مصباح الحق جس طرح اپنے کیریئر کا اختتام چاہتے تھے ایسا نہ ہوسکا ‘ برطانوی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مصباح الحق جس طرح اپنے کیریئر کا اختتام چاہتے تھے ایسا نہ ہوسکا بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ کوئی بھی کپتان ہارنا نہیں چاہتا اور اسے اس ہار سے سخت نفرت ہوتی ہے جو اسے اپنے کریئر کے آخری میچ میں ملے مصباح الحق کو بھی نہ چاہتے ہوئے ایسی ہی ہار کا سامنا کرنا پڑ گیا جس کے بعد انھیں مزید کوئی ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلنا۔

مصباح الحق نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ عالمی مقابلے کے بعد ان کا ون ڈے کریئر اختتام کو پہنچے گامگر وہ جس طرح چاہتے تھے کہ جیت پر وہ اپنے کریئر کو ختم کریں، ایسا نہ ہوسکا۔ مصباح الحق نے کہ اکہ میں چاہتا تھا کہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوتی یا کم ازکم فائنل میں پہنچتی لیکن اس ورلڈ کپ میں بیٹنگ ہماری سب سے بڑی کمزوری بن کر سامنے آئی اور ٹیم کا کوارٹر فائنل میں ہارنا میرے لیے مایوس کن ہے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے مگر وہ ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبدیل کرنے کیلئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی اننگز کھیل چکا، اب نوجوان کرکٹروں کی باری ہے جب تک آپ ان پر ذمہ داری نہیں ڈالیں گے ان کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئیگی اور اب وقت آ گیا ہے کہ ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمینوں پر ذمہ داری ڈالی جائے اور یہ ٹیم کو آگے لے کر چلیں ‘ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم ابھی سے تیار کرے۔

مصباح الحق نے 162 میچز پر مشتمل ون ڈے کریئر میں 40:43 کی اوسط سے5122 رنز بنائے جس میں 42 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بغیر سنچری کے یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں کسی بھی بیٹسمین کے سب سے زیادہ رنز ہیں تو کیا انھیں اپنا کریئر بغیر سنچری پر ختم کرنے پر افسوس نہیں ؟مصباح الحق نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری سکور کرتا۔ اس کیلئے میں نے ہرممکن کوشش کی تاہم نہ ہوسکی جس کا افسوس رہے گا، اس کے باوجود میں اپنے کریئر سے خوش ہوں۔ میرے کریئر میں اتار چڑھاوٴ رہے میں نہیں گھبرایا۔

متعلقہ عنوان :