وزیراعظم کا سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس ہائی وے بنانے کا اعلان،بجلی کے بحران پر 2017تک قابو پا لیں گے:نوازشریف

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:29

وزیراعظم کا سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس ہائی وے بنانے کا اعلان،بجلی ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتخابی نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، 2017کے آخر میں 3600میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لیں گے ۔سیالکوٹ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1999کے بعد ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو ا اور اس وقت ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود تھی اور ہم اپنے دورحکومت میں بجلی دوسرے ملکوں کو فروخت کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن آج ہمارے ملک میں بہت زیادہ بجلی کی قلت ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ توانائی کا بحران ہوتے ہوئے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ توانائی بحران بہت برا چیلنج ہے اس سے نمٹنے میں وقت لگے گا لیکن حکومت آئندہ دو سے تین سال حکومت بجلی کے بحرا ن پر مکمل قابو پا لے گی اس لیے حکومت نے اپنی جیب سے بجلی کے کارخانے لگانے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ملک نے ہمیشہ جمہوری دور میں ترقی کی ہے اور آمریت کے دور میں ہمیشہ ملک تنزلی کا شکار ہوا ہے اور مشرف کا سات نکاتی ایجنڈا کہاں ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ 2017میں ہم چین سے بھی چار ہزار میگا واٹ بجلی خرید رہے ہیں جس سے ملک میں توانائی بحران مکمل ختم ہو جائے گا۔نواز شریف نے کہاسیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس ہائی وے بنایا جائے گا جس کے تاجر برادری اور صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہو گا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ان کو حکومت سنبھالے پونے دوسال ہوچکے ہیں لیکن حکومت کا کوئی سکینڈ ل سامنے نہیں آیا کیونکہ حکومت اپنے پوری طاقت کے ساتھ ملک کو بہتری کے راستے پر لانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم سے پہلے کسی نے بھی دہشتگردوں پر ہاتھ نہیں ڈالا ہم نے ہی آکر دہشت گردوں کے ساتھ پہلے مذاکرات کی کوشش کی لیکن ناکامی ہونے پر آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا۔دہشت گردوں کیخلا ف کارروائی کے باعث کراچی کا مان کافی حد تک بحال ہوچکاہے ،بھتہ خور ی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بہت کمی آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :