بالی ووڈ میں حقیقت سے قریب موضوعات پر فلمیں بنانے کا ٹرینڈ چل نکلا

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:30

بالی ووڈ میں حقیقت سے قریب موضوعات پر فلمیں بنانے کا ٹرینڈ چل نکلا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)بالی وڈ میں حقیقت سے قریب موضوعات پر فلمیں بنانے کا ٹرینڈ چل نکلا ہے جس میں گالی گلوچ اور کھلم کھلا مناظر دکھانے پر بحث بھی شروع ہوگئی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسی کئی فلمیں ہیں جیسے ’ڈہلی بیلی،‘ ’ڈولی کی ڈولی‘ اور حال ہی میں ’این ایچ ٹین‘ ریلیز ہوئی جس میں گالیاں فلم کا حصہ تھیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کچھ فلم ساز اسے فن کی آزادی کا نام دیتے ہیں تو کچھ ایسی’فن کی آزادی ‘ کے نام پر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی کوشش بتاتے ہیں اس کی تازہ مثال ’دل والی ظالم گرل فرینڈ‘ ہے۔فلم کا ٹریلر ہی خاصا مسالے دار ہے۔ ایک تو فلم میں یو یو ہنی سنگھ کے گانے اور ان گانوں پر نیم برہنہ لباس میں تھرکتی لڑکیاں، اور سونے پر سہاگہ بے شمار تازہ ترین گالیاں۔خیر فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینسر بورڈ نے فلم میں 63 جگہ پر آواز بند کرنے کا حکم دے کر اسے یو اے کا سرٹیفکٹ تھما دیا۔