عامر خان کا بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کوارٹر فائنل میں نیلی شرٹ نہ پہننے پر مایوسی کا اظہار

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:30

عامر خان کا بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کوارٹر فائنل میں نیلی شرٹ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے ادا کار عامر خان نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کوارٹر فائنل میں نیلی شرٹ نہ پہننے پر مایوسی کا اظہار کیا ‘ وزن بڑھنے کی وجہ سے شرٹ پورا نہ آسکی ‘ میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کو بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے کوارٹر فائنل میچ میں خوش قسمتی کی دیوی یعنی اپنی پسندیدہ 'نیلی شرٹ' پہننے کا موقع نہیں ملا کیونکہ وزن بڑھنے کے باعث ان کی یہ شرٹ ان پر فٹ ہی نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 50 سالہ عامر خان اپنی آنے والی فلم میں ایک پہلوان (ریسلر) کا کردار ادا کریں گے جس کیلئے وہ اپنا وزن 90 کلو گرام تک بڑھائیں گے اور اس حوالے سے انھوں نے اپنا کام شروع کردیا عامر خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کی یہ نیلی شرٹ ان کیلئے کافی مرتبہ خوش قسمت ثابت ہوئی ہے اور گذشتہ سالوں میں انھوں نے جب بھی کوئی میچ دیکھنے کے دوران یہ شرٹ پہنی ہے، نتیجہ ہمیشہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے حق میں آیا ۔ذرائع نے بتایا کہ عامر اس بات سے کافی مایوس ہوئے اور اگرچہ وہ اس نیلی شرٹ کو پہن نہ پائے تاہم انھوں نے اسے خوش قسمتی کی علامت کے طور پر اپنے ساتھ ضرور رکھا۔

متعلقہ عنوان :