ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے موقع پر بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور بھی ٹی وی کمنٹیٹر بن گئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:37

ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے موقع پر بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور بھی ٹی وی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان منعقدہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے موقع پر بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور بھی ٹی وی کمنٹیٹر بن گئے، انھوں نے ممبئی میں قائم کمنٹری اسٹوڈیو میں سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر کے ہمراہ میچ پر تبصرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کی آنے والی فلم ’بمبئی ویلویٹ‘ کا ٹریلربھی پہلی بار نشر کیاگیا، رنبیر نے انکشاف کیا کہ ساتھی اداکارہ انوشکا شرما اچھی کرکٹر بھی ہیں، اس موقع پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ بھی رنبیر کے پرستار ہیں۔