کراچی ‘ حساس مقامات اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے سپرد کر دی گئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:44

کراچی ‘ حساس مقامات اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے سپرد کر دی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) کراچی کے 30سے زائد حساس مقامات کی سکیورٹی پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے سپرد کردی گئی ہے۔ پولیس کمانڈوز نے شہر کی سڑکوں پر فلیگ مارچ بھی کیا، شہر میں دہشت گردی کے تازہ واقعات کے بعد پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ ایس ایس یونٹ کے کمانڈوز نے گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، صدر، کلفٹن، ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی ایس ایس یو رانا شعیب کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ 30سے زائد حساس مقامات پر ایس ایس یو کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کاا سپیشل یونٹ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے تعیناتی سے قبل شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا انہوں نے کہا فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :