پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کے حوالے سے پالیسی جاری کر دی

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ”فاؤنڈیشن ایسسٹڈسکول“ سے منسلک اے پلس، اے ، بی اور بی پلس کیٹگری والے سکولوں کو آؤٹ آف سکول و ڈراپ آؤٹ طالب علموں کے داخلوں کے حوالے سے ڈی کیپ کر دیا ہے، اس اقدام سے صوبے کے مختلف اضلاع کے 482 سکولوں کو فائدہ پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ”فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول“ پروگرام سے منسلک اے پلس کیٹگری والے سکولوں کو 120، اے کیٹگری میں شامل سکولوں کو 90 اور بی پلس کیٹگری والے سکول کو 60جبکہ بی کیٹگری کے سکولوں کو 30 اضافی طالب علموں کے داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ تا ہم یہ اجازت آؤٹ آف سکول اور ڈراپ آؤٹ طالب علموں کی ان سکولوں میں داخلہ سے مشروط ہو گی۔ اس اقدام کا مقصد وسائل کی کمی کی بنا پر سکولو ں سے باہر طالب علموں کو پارٹنرسکولوں میں میٹرک تک مفت تعلیم کے یکساں مواقع مہیا کرنا ہے تا کہ یہ بچے تعلیم کے ذریعے اپنا معیار زندگی بدل سکیں ۔ اس حوالے سے ان پارٹنر سکولوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :