سیالکوٹ: آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان نئی تاریخ رقم کررہی ہیں، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:00

سیالکوٹ: آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان نئی تاریخ رقم کررہی ہیں، ..

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے جاری رکھ کر نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے سیاسی دباوَ کے باوجود جرات کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ملک میں توانائی کے بحران کو میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی حل کیا جائے گا۔