جنازے پر پینے کا مقابلہ جان لے گیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:01

جنازے پر پینے کا مقابلہ جان لے گیا

نائیجریا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء)ایڈو سٹیٹ، بینن کے مقام پر ایک 25 سالہ شخص ہاٹ ڈرنک پینے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ اوگبیڈے اپنے دوست کے باپ کی آخری رسومات پر آیا تھا کہ وہاں تین دوستوں کے ساتھ ہاٹ ڈرنک پینے کی شرط لگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

اوگبیڈے پہلے دو راؤنڈ تو جیت گیا مگر 20 ڈالر کی رقم کا انعام پانے کے لیے زندہ نہ رہا۔ باقی دودوستوں کو بھی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ایک دوست کی حالت قدرے بہتر ہے ۔ وہ کھانسی اور الٹیاں آنے کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہو گیا تھا۔ پولیس نے اس پارٹی کا انتظام کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک دن پہلے ہی ملایشیاء سے آیا تھا۔