امتحان میں نقل کی انتہاء

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:17

امتحان میں نقل کی انتہاء

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء)بھارت کے ایک امتحانی مرکز میں اتنے بڑے پیمانے پر نقل کرائی گئی کہ پاکستان میں شاید ہی کبھی ہوئی ہو۔ وہاں طلباء کےوالدین ، عزیز ،رشتے دار ، دوست اور اساتذہ بلڈنگ کی دیواروں پر چڑھ کر کھڑکیوں سے سرعام طلباء کو نقل کے نوٹس پکڑا رہے تھے۔ امتحان کے دوران دیوار پر سینکڑوں لوگ چڑھے ہوئے تھے، جبکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں صوبہ بہار کے ضلع حاجی پور کے ایک امتحانی مرکز کے بارے میں کئی ٹی وی چینلوں براہ راست رپورٹنگ کی۔حکام کے مطابق ضلع میں سیکنڈری سکول کے 14 لاکھ طلباء 24 مارچ تک امتحانات دیں گے۔ امتحانی مراکز پر سخت سیکورٹی کے باوجود بھی بہت سے طلبا ٹیکسٹ بکس اور نوٹس کمرہ امتحان میں لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس امتحان کے دوران نقل کی وجہ سے 400 طلبا ء کے پرچے چھین کو اُن کا پرچہ بھی ملتوی کیا گیا۔ بہار کے وزیر تعلیم پی کے شاہی نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب طلباء کے والدین اور رشتے ہی تعاون کرنے کو تیار نہیں تو وہ کیا کرسکتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ آپ بتائیں ہم کیا کریں، کیا اُن لوگوں کو گولی مار دیں؟