جماعت اسلامی نے کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی
ہفتہ 21 مارچ 2015 14:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔ڈاکٹر سید وسیم اختر کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التواء میں کہاگیاہے کہ ”جوں جوں گندم کے پکنے کا موسم قریب آرہا ہے توں توں گندم کا بحران سر پر منڈلار ہا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں گندم سرپلس ہے۔ سرکاری گودام گندم سے بھرے ہوئے ہیں۔ اس پر مستزاد یہ کہ وسط ایشیا سے 6لاکھ ٹن گندم منگوائی گئی ہے ،جو غیر معیار ی بھی ہے، اس کو پاکستانی گندم سے ملا کر فروخت کیا جارہا ہے۔ اب پاکستان میں گندم کی دوسری فصل آنے والی ہے اوراس وقت صورتحال یہ ہے کہ گودام ابھی تک خالی نہیں کئے جاسکے۔(جاری ہے)
نتیجتاً حکومت گندم خریدلے گی لیکن اس کورکھ نہیں سکے گی ، جس سے بحران پیدا ہوگا۔
اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ پاکستانی کاشتکار اپنی سب سے بڑی فصل خسارے میں فروخت کرے گا۔ جبکہ تمام زرعی ممالک کاشتکار کا خیال رکھتے ہیں اور ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دیتے کہ کاشتکار مشکلات کا شکار ہوجائے۔ امریکہ اور انڈیامیں کاشتکار کے لیے رعایتی قیمت مقرر کی جاتی ہے اور یقینی بنائی جاتی ہے اور اگر مارکیٹ گرنے لگے تو حکومتیں خود اس کو برداشت کرتی ہیں ، چاہے وہ خودفصل خریدیں یا سبسڈی دیں۔ ضرورت ہے کہ حکومت حالات کا ادراک کرے اور گندم کی فصل آنے سے قبل اس کی خریداری اور سٹوریج کا مناسب انتظام کرے تاکہ نہ کاشتکار پریشانی سے گذرے اور نہ حکومت مشکل میں پڑے“۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.