ورلڈ کپ 2015ء : سیمی فائنلز کے لیے میچ ریفری اور امپائرز کے ناموں کا اعلان

ہفتہ 21 مارچ 2015 15:17

ورلڈ کپ 2015ء : سیمی فائنلز کے لیے میچ ریفری اور امپائرز کے ناموں کا اعلان
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔ 2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل مقابلو ں کے لیے امپائرز اور میچ ریفری کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 24مارچ کو نیوزی لینڈاور جنوبی افریقہ کے مابین 24مارچ کو آکلینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں این گولڈ اور روڈ ٹکر فیلڈ امپائر جبکہ نائیجل لونگ تھرڈ اور بروس اوکسن فورڈ فورتھ امپائر ہوں گے ، سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ بون اس میچ کے میچ ریفری ہوں گے ۔

بیان کے مطابق 26مارچ کو سڈنی میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول مقابلے کے لیے سری لنکا کے کمار دھر ماسینا اور رچرڈ کیٹل بروہ فیلڈ امپائر جبکہ میرس ایرسمین تھرڈ اور رچرڈ النگورتھ فورتھ امپائرہوں گے، سری لنکا کے رنجن مدوگالے دوسرے سیمی فائنل میں میچ ریفری ہو ں گے ۔