کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ہارے لشکر کی روانگی کا سفر شروع

ہفتہ 21 مارچ 2015 15:20

کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ہارے لشکر کی روانگی کا سفر شروع

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی روانگی کا سفر شروع ہوگیا ، قومی دستہ ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گیا ، یونس خان ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کر رہے۔ایڈیلیڈ میں جہاں سے پاکستان ٹیم نے دوہزارپندرہ کی مہم شروع کی تھی وہیں اس کا سفر بھی اختتام پذیرہوا۔ جس کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی ہے۔ اور اب کل اتوار کی رات وہ سڈنی سے پاکستان کے لیے براستہ دبئی روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ تاہم سینیئر بلے باز یونس خان ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کررہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کچھ روز آسٹریلیا میں قیام کے بعد براہ راست انگلینڈ جائیں گے جہاں وہ کاونٹی میچوں میں حصہ لیں گے۔