حکومت اورپی ٹی آئی کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام پرسمجھوتہ ملکی سیاست میں مثبت پیش رفت ہے،محمد جمیل
ہفتہ 21 مارچ 2015 16:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام پرسمجھوتہ ملکی سیاست میں مثبت پیش رفت ہے جسکا خیرمقدم کرتے ہیں،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہادونوں جماعتیں اپنی اندرونی دباوٴ کے باعث سمجھوتے پر آمادہ ہوئیں ،حکومت سیاسی عدم استحکام سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی کواسمبلی میں لیجانے کی خواہاں تھی جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھی سرکاری مراعات چھوڑنے پر تیار نہ تھے،جوڈیشل کمیشن کے ایشو پرمفاہمت سے دونوں جماعتوں کا بھرم رہ گیا ہے ،انہوں نے کہا جوڈیشل کمیشن بنانے سے بھی 2013کے عام انتخابات کی دھاندلیاں بے نقاب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے،اس میں صرف سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری ہی ملوث نہیں بلکہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر)اشفاق کیانی بھی برابر کے شریک ہیں جنہیں کوئی نہیں چھیڑے گا،آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے،پاکستان میں آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے سب میں دھاندلی کی گئی ،دھاندلی کرانیوالی نادیدہ قوتیں آئندہ بھی اپنے پسندیدہ افراد کو ہی آگے لائیں گی۔
مزید قومی خبریں
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.