ورلڈ فاریسٹ ڈے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آئندہ نسلوں کو صاف فضا دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے‘یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں درختوں کی اہمیت و افادیت اور اس کے زندگی پر مثبت اثرات بارے آگاہی فراہم کرنا ہے‘جنگلات اور جنگلی حیات کی بہتری کے لئے عوام اور سول سوسائٹی کو اس نیک کام میں شامل کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ‘دریاے راوی کنارے 600 ایکڑ رقبہ پر نیا جنگل لگانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ‘محکمہ جنگلات درختوں کی کٹائی کی بجائے درخت لگانے اور اسے محفوظ بنانے کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے

صوبائی سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) صوبائی سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ فاریسٹ ڈے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آئندہ نسلوں کو صاف ستھری فضا دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے‘ درختوں کی غیرقانونی کٹائی کے حوالے سے محکمہ جنگلات زیروٹالرنس پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے‘ دریائے راوی کنارے 600 ایکڑ رقبہ پر نیا جنگل لگانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

انہوں نے یہ بات یہاں جلو پارک میں ”ورلڈ فاریسٹ ڈے“ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ رانا شبیر احمد ، ڈائریکٹر جنرل فشریزڈاکٹر محمد ایوب، کنزرویٹرآف فاریسٹ مہر محمد یوسف ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پروفیسر حنا یعقوب اور دیگر اعلی افسران کے علاوہ یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سکولوں کے طلبا و طالبات ، سول سوسائٹی ، غیرسرکاری تنظیموں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد بھی موجود تھے-صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ جنگلات فاریسٹری کے فروغ میں عوام کی شرکت کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اس لئے اس نیک کام میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق لوگوں کو آگے آنا ہوگا-انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے گھر کے اندر یا باہر 2پودے لگانے کا تہیہ کرلے تو کوئی وجہ نہیں کہ آئندہ 10 سالوں میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو اور لکڑی کی روزبروز بڑھتی ہوئی ضروریات پوری نہ کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) جہانزیب خان نے کہا کہ راوی کنارے جنگل کے قیام سے لوگوں کو نہ صرف صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا بلکہ سستی اور معیاری تفریح کے مواقع بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں میں درختوں کی اہمیت و افادیت اور اس کے زندگی پر پڑنے والے مثبت اثرات بارے آگاہی فراہم کرنا اور اس مقصد کے لئے صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں ، اضلاع اور ڈویژن کی سطح پر تقاریب منعقد کی جارہی ہیں-انہوں نے کہا کہ سال میں2مرتبہ شروع کی جانے والی شجرکاری مہم کے دوران صرف درخت لگانا ہی کافی نہیں بلکہ ان لگائے گئے درختوں کو بچانا اور ان کی حفاظت کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کی بہتری کے لئے کاروباری طبقہ، عوام اور سول سوسائٹی کو اس نیک کام میں شامل کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے اس لئے ہم سب کو مل کر ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :