پنجاب ویلفےئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے زیرِ اہتما م سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر الحمرا آرٹ کلچرل کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام
ہفتہ 21 مارچ 2015 16:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پنجاب ویلفےئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے زیرِ اہتما م امین مکتب کے تعاون سے سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پرسست ذہنی مریض بچوں کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہنے کیلئے الحمرا آرٹ کلچرل کمپلیکس ، قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سست ذہنی مریض بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سپیشل بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک‘جسٹس(ر)عامر رضا‘جسٹس فرخ عرفان تھے جبکہ پنجاب ویلفئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈکے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی گیسٹ آف آنر تھے۔ اس موقع پر امین مکتب کی پرنسپل خاور سلطانہ نے امین مکتب سکول کی 50سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچے ملک کا مستقبل ہیں ۔
ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں اور یہ بچے بھی نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ امین مکتب سے مل کر آؤٹ ریچ پروگرام کر رہا ہے جس میں جو بچے سکولوں تک نہیں جا سکتے یا جن کے والدین معاشی مسائل کی وجہ سے ایسے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے ان بچوں کو گھر میں تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اس وقت 1800کے قریب سپیشل بچے آؤٹ ریچ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔جسٹس(ر)عامر رضا‘جسٹس فرخ عرفان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپیشل بچوں پر توجہ دیکر ہم انہیں معاشرے کا فعال رکن بنا سکتے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ لیبارڈ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جہاں ایسے بچوں کو ساری سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔بعد ازاں کمیونٹی ریسورس پرسن لڑکیوں کو ایورڈ اور کیش پرائز انعام بھی دےئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر انگیز عمل ہے ،سینیٹرفرحت اللہ بابر
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے باہمی اشتراک کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.