شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:48

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، انہیں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے اور چند دن تک وہ فلم کی شوٹنگ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ شاہ رخ خان فلم "فین" کی شوٹنگ کر رہے تھے جب ایک ایکشن سین کے دوران گرنے سے وہ ہیمسٹرنگ کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پرستاروں کو اپنی انجری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ انجری کی وجہ سے انہیں بطخ کی طرح چلنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال شاہ رخ کی دو فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں رئیس اور فین شامل ہیں۔ فلم رئیس میں وہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مقابل ہیرو کے طور پر دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :