ملک بھر میں دہشت گر دوں ‘ جرائم پیشہ عناصر اشتہاری ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے آپریشن کلین اپ تیز

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:58

ملک بھر میں دہشت گر دوں ‘ جرائم پیشہ عناصر اشتہاری ملزمان کو قانون ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) حکومت نے ملک بھر میں دہشت گر دوں ‘ جرائم پیشہ عناصر اشتہاری ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے آپریشن کلین اپ تیزکر دیاہے اور ملک بھر میں 200 سے زائد اہم جرائم میں ملوث خطرناک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف قانون نافذ کرنے والوں اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن کے دوران پولیس کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں اور خطرناک ملزمان قانون کے شکنجے میں لائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے جرائم اور خطرناک دہشت گر دی کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔