اوورسیز پاکستانیوں کا چھ رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) اوورسیز پاکستانیوں کا ایک چھ رکنی وفد لاہور پہنچ گیا ہے وفد کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) عرب امارات کے صدر چوہدری نور الحسن تنویر کررہے ہیں ، مذکورہ وفد (ن) لیگی ایم پی اے آزاد تبسم کی دعوت پر یہاں آیا ہے، وفد اپنے دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرے گا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کرے گا، توقع ہے کہ وفد آج وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کر ے گا۔

متعلقہ عنوان :