وکلاء کو درپیش مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے،جسٹس منظور احمد ملک

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ وکلاء کو درپیش مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال ایسوسی ایشن کے صدر محمد امجد خان کی زیر قیادت وکلاء کے چار رکنی وفد سے ملاقات میں کیا، سمبڑیال ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے وفد نے نامزد چیف جسٹس کو بار عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا