مخالفین کی فائرنگ،تین سالہ بیٹی نے سینے میں گولی کھا کر باپ کو بچا لیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:31

مخالفین کی فائرنگ،تین سالہ بیٹی نے سینے میں گولی کھا کر باپ کو بچا لیا

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) تین سالہ بچی باپ پر قربان ہو گئی۔مخالفین نے باپ پر فائرنگ کی مگر گود میں اٹھائی ہوئی تین سالہ بیٹی نے باپ کی جگہ سینے میں گولی کھا کر باپ کو بچا لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امداد کالونی حجرہ(اوکاڑہ) کا رہائشی مشتاق احمد اپنی تین سالہ بیٹی اقصیٰ کو گود میں اٹھا کر کھڑا تھا کہ اسکے مخا لفین مرتضی،شہزاد اور مدثر وغیرہ نے مقدمہ بازی کی رنجش پر مشتاق پر فائرنگ کر دی۔گولیاں تین سالہ اقصیٰ کے سینے میں پیوست ہو گئیں جو ہسپتال جا کر جاں بحق ہو گئی۔تھانہ حجرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :