ورلڈ فاریسٹ ڈے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آئندہ نسلوں کو صاف فضا دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، کیپٹن (ر) جہانزیب خان،
جنگلات اور جنگلی حیات کی بہتری کے لئے عوام اور سول سوسائٹی کو اس نیک کام میں شامل کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ، دریاے راوی کنارے 600 ایکڑ رقبہ پر نیا جنگل لگانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ؛صوبائی سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کا ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر سیمینار سے خطاب
ہفتہ 21 مارچ 2015 19:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) صوبائی سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ فاریسٹ ڈے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آئندہ نسلوں کو صاف ستھری فضا دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے-انہوں نے کہا کہ درختوں کی غیرقانونی کٹائی کے حوالے سے محکمہ جنگلات زیروٹالرنس پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے- دریائے راوی کنارے 600 ایکڑ رقبہ پر نیا جنگل لگانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ،انہوں نے یہ بات یہاں جلو پارک میں ”ورلڈ فاریسٹ ڈے“ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی-اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ رانا شبیر احمد ، ڈائریکٹر جنرل فشریزڈاکٹر محمد ایوب، کنزرویٹرآف فاریسٹ مہر محمد یوسف ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پروفیسر حنا یعقوب اور دیگر اعلی افسران کے علاوہ یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سکولوں کے طلبا و طالبات ، سول سوسائٹی ، غیرسرکاری تنظیموں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد بھی موجود تھے-صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ جنگلات فاریسٹری کے فروغ میں عوام کی شرکت کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اس لئے اس نیک کام میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق لوگوں کو آگے آنا ہوگا-انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے گھر کے اندر یا باہر 2پودے لگانے کا تہیہ کرلے تو کوئی وجہ نہیں کہ آئندہ 10 سالوں میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو اور لکڑی کی روزبروز بڑھتی ہوئی ضروریات پوری نہ کی جا سکیں،کیپٹن (ر) جہانزیب خان نے کہا کہ راوی کنارے جنگل کے قیام سے لوگوں کو نہ صرف صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا بلکہ سستی اور معیاری تفریح کے مواقع بھی ملیں گے- انہوں نے کہا کہ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں میں درختوں کی اہمیت و افادیت اور اس کے زندگی پر پڑنے والے مثبت اثرات بارے آگاہی فراہم کرنا اور اس مقصد کے لئے صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں ، اضلاع اور ڈویژن کی سطح پر تقاریب منعقد کی جارہی ہیں-انہوں نے کہا کہ سال میں2مرتبہ شروع کی جانے والی شجرکاری مہم کے دوران صرف درخت لگانا ہی کافی نہیں بلکہ ان لگائے گئے درختوں کو بچانا اور ان کی حفاظت کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے-انہوں نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کی بہتری کے لئے کاروباری طبقہ، عوام اور سول سوسائٹی کو اس نیک کام میں شامل کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے اس لئے ہم سب کو مل کر ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے،چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ رانا شبیر احمد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار کے حامل ہیں-انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات درختوں کی کٹائی کی بجائے درخت لگانے اور اسے محفوظ بنانے کی پالیسی پر دن رات کوشاں ہے-انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے زیرانتظام صوبہ کے تمام پارکس کی تنظیم نو کے لئے مربوط حکمت عملی پرعمل کیا جارہا ہے اور ایسے منصوبے بنائے جارہے ہیں کہ پارک سے حاصل ہونے والی آمدنی اسی پارک پر خرچ کی جائے تا کہ مرحلہ وار سہولیات میں اضافہ کیا جاتا رہے-مزید برآں ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر محمد ایوب اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پروفیسر حنا یعقوب نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور انسانی زندگی میں درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی بعدازاں صوبائی سیکرٹری نے ورلڈ فاریسٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ واک کی قیادت کی جس میں محکمہ جنگلات کے اعلی افسران، یونیورسٹی کی طالبات ، سکولوں کے بچوں ، سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی - صوبائی سیکرٹری ، محکمہ جنگلات کے افسران ، یونیورسٹی کی طالبات اور سکول کے بچوں نے جلو پارک میں پودے بھی لگائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ کا بلوم برگ کوانٹرویو
-
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، سپیکرقومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
-
سپریم کورٹ و ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب
-
محسن نقوی کا غیرموثراورزائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری شدہ موبائل سمزکو بند کرنے کا حکم
-
وزیراعظم نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وزیر اطلاعات
-
برطانوی ہائی کمشنرکی مقبول صدیقی سے ملاقات ، تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
مریم نواز کی سکیورٹی سکواڈ گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق
-
گیس قیمتوں کے تعین کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ
-
خواہش ہے سپریم کورٹ مکمل ہوجائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
فیض آباد دھرنا کمیشن، احسن اقبال کے بیان میں نیا انکشاف سامنے آگیا
-
بھارتی انتخابات: نوجوان کیا سوچ رہے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.