پنجاب ویلفےئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر الحمرا آرٹ کلچرل کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ،
خصوصی بچے ملک کا مستقبل ہیں جو دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے، ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی، سپیشل بچوں پر توجہ دیکر ہم انہیں معاشرے کا فعال رکن بنا سکتے ہیں،شائستہ پرویز ملک‘جسٹس(ر)عامر رضا
ہفتہ 21 مارچ 2015 19:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پنجاب ویلفےئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل(PWTD)کے زیرِ اہتما م امین مکتب کے تعاون سے سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پرسست ذہنی مریض بچوں کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہنے کیلئے الحمرا آرٹ کلچرل کمپلیکس ، قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سست ذہنی مریض(Down Syndrom)بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سپیشل بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک‘جسٹس(ر)عامر رضا‘جسٹس فرخ عرفان تھے جبکہ پنجاب ویلفئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ(PWTD)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی گیسٹ آف آنر تھے۔ اس موقع پر امین مکتب کی پرنسپل خاور سلطانہ نے امین مکتب سکول کی 50سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچے ملک کا مستقبل ہیں ۔
ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں اور یہ بچے بھی نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ امین مکتب سے مل کر آؤٹ ریچ پروگرام کر رہا ہے جس میں جو بچے سکولوں تک نہیں جا سکتے یا جن کے والدین معاشی مسائل کی وجہ سے ایسے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے ان بچوں کو گھر میں تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اس وقت 1800کے قریب سپیشل بچے آؤٹ ریچ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔جسٹس(ر)عامر رضا‘جسٹس فرخ عرفان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپیشل بچوں پر توجہ دیکر ہم انہیں معاشرے کا فعال رکن بنا سکتے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ لیبارڈ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جہاں ایسے بچوں کو ساری سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔بعد ازاں کمیونٹی ریسورس پرسن لڑکیوں کو ایورڈ اور کیش پرائز انعام بھی دےئے گئے۔ (محمد سلیمان)مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.