مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا،فیصل ملک،

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث قرضہ لینے کے حوالے سے سابق تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ دینے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے،2013سے لیکرآج تک حکومت نے ناقص معاشی و فنانشنل پالیسیوں کے باعث قرضہ لینے کے حوالے سے سابق تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ، ان خیالات کا اظہار بزنس ونگ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری فیصل ملک نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے اپنے اقتدار کے دوران 20136.6ارب روپے جبکہ بیرون ممالک سے5146.6ملین ڈالر حاصل کرکے غیر معمولی قر ضے حاصل کر لئے ہیں ،جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا دعویٰ کرنے والی حکومت یہ بتائے کہ ملک کی اکنانومی قرضوں پر کھڑی ہے قرضے لیکر موجودہ حکومت نے عوامی ڈویلپمنٹ کے نام پر اربوں روپے کمیشن کمائی ہے ، جبکہ افراط زر میں مسلسل اضافہ، جی ڈی پی کی انتہائی کم گروتھ،مہنگائی میں اضافہ اور دن بدن بڑھتے ہو ئی تجارتی خسارے نے ملک کی بہترین معاشی پالسیوں کی اصل تصویر پیش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی واقتصادی طور پر ملک کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کر رہی ہے ،بے روز گاری اور غیر معمولی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آکر ملک کو عوامی ویلفےئر سٹیٹ بنائے گی ۔