Live Updates

اپنا روزگار سکیم سے 3 لاکھ افراد براہ راست مستفید ہوں گے: شہباز شریف

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:11

اپنا روزگار سکیم سے 3 لاکھ افراد براہ راست مستفید ہوں گے: شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب نے" اپنا روزگار اسکیم "کے تحت گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کوشش ہے ملک سے بے روز گاری کا خاتمہ جلد از جلد ہو جائے۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاون میں وزیر اعلی پنجاب نے اپناز روزگا اسکیم کے تحت گاڑیوں کی تقسیم کا افتتاح کر اور قرعہ اندازی میں میرٹ پر آنیوالے افراد گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کی ۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اپنا روزگار سکیم سے 3 لاکھ افراد براہ راست مستفید ہوں گے پنجاب کے 36 اضلاع میں جون میں پٹواری کلچر دفن ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے بے روزگاری کا جلد خاتمہ کیا جائے جبکہ اسکیم کے تحت 50 ہزار گاڑیاں تقسیم کی جائیں گی البتہ قرض پر سروس چارجز حکومت برداشت کرے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :