تھانوں میں سب سے زیادہ گاڑیاں بند کرنے میں لاہور پولیس پہلے،فیصل آباد دوسرے نمبر پر آ گیا،
70ہزار گاڑیوں میں سے متعدد پیچیدہ قانونی کارروائی کی وجہ سے تھانوں میں پڑی پڑی کھٹارا بن چکی ہیں ،ٹائر اور لائٹیں تک غائب
ہفتہ 21 مارچ 2015 19:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پنجاب کے تمام اضلاع کے تھانوں میں عرصہ دراز سے بند قیمتی گاڑیوں سے ٹائروں اور لائیٹوں سمیت دیگر سامان چرا ئے جانے کی رپورٹ پر آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،گجرات،سیالکوٹ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے سینئر پولیس آفیسرز کو حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تھانوں میں بند گاڑیوں کی رپورٹ فوری طور پر ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ذرائع نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ محکمہ داخلہ کو لکھی گئی درخواستوں کی روشنی میں محکمہ پولیس کو فوری ایکشن لینے کے ایک مراسلہ کے بعدآئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز سے ان کے اضلاع کے تھانوں میں بند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تفصیلات ہنگامی بنیادوں پر طلب کی ہیں۔(جاری ہے)
جس میں صوبائی دارالحکومت پہلے نمبر پر ہے جبکہ فیصل آباد کے تھانوں میں بند گاڑیاں تعداد نے حساب سے دوسری نمبر پر ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ گاڑیوں کی فہرست ان کے نمبروں اور اگر مالکان کا اندراج موجود ہے تو اس کی تفصیل فوری طور پر مرتب کرنے کی ہدایت ملی ہیں۔تاہم حکومتی مراسلہ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تھانوں میں بند گاڑیوں سے قیمتی سامان چرا لیا جاتا ہے حتیٰ کہ ٹائر اور لائٹس تک غائب ہیں جبکہ پیچیدہ قانونی کارروائی کی وجہ سے تھانوں میں پڑی پڑی کھٹارا بن چکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.