نواز شریف حویلی اور نیلم کے سیلاب ذدگان سے بھی ہاتھ کر گئے‘مظفر آباد یونیورسٹی کیمپس فون سروس کی بحالی کے وعدے اخباری سرخیوں تک محدود ہوکر رہ گئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:22

نواز شریف حویلی اور نیلم کے سیلاب ذدگان سے بھی ہاتھ کر گئے‘مظفر آباد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) وزیراعظم پاکستان نواز شریف حویلی اور نیلم کے سیلاب ذدگان سے بھی ہاتھ کر گئے‘مظفر آباد یونیورسٹی کیمپس فون سروس کی بحالی کے وعدے اخباری سرخیوں تک محدود ہوکر رہ گئے۔ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی وزیراعظم کے اعلانات پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ نہ ہی حویلی میں یونویرسٹی کیمپس کے منصوبے پر کوئی پیش رفت ہوئی اور نہ ہی حویلی اور نیلم کی عوام کو ابھی تک موبائل فون سروس میسر آسکی۔

نیلم اور حویلی کی عوام 21 ویں صدی میں بھی ٹیکنالوجی کی سہولت سے ابھی تک محروم ہیں وزیراعظم کے اعلانات کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پر عوامی حلقوں میں احساس محرومی پیدا ہونے لگی اور وزیراعظم کے اعلانات کو ہوائی اعلانات قرار دیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال وزیراعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کے اضلاع کا دورہ کیا تھا اور جس میں سیلاب متاثرین کو بھرپور امداد کی یقین دہانی کروائی ۔

آزاد کشمیر کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع حویلی اور نیلم کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے کئی اعلانات کئے تھے۔ حویلی میں یونیورسٹی کیمپس اور حویلی اور نیلم ویلی میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال صرف اخبارات تک نظر آرہے ہیں تمام منوصبے فائلوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :