کراچی، بلدیہ ٹاوٴن میں نا معلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر پولیس افسر کو قتل کر دیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:35

کراچی، بلدیہ ٹاوٴن میں نا معلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر پولیس افسر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں نا معلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک پولیس افسر کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ایس ایس پی بلدیہ ٹاوٴن اعجاز ہاشمی کے مطابق اے ایس آئی علی محمد رات گئے بلدیہ ٹاوٴن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے کے بعد صبح بلدیہ فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب اپنے گھر پہنچا تو ملزمان نے اس کے گھر میں گھس کر اس کو قتل کر دیا ملزمان نے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا اور ساتھ ہی مقتول علی محمد کی سرکاری پستول اور سامان بھی ساتھ لے گئے ،اے ایس آئی علی محمد بلدیہ کے اسکواڈ میں کمانڈر تھے۔

متعلقہ عنوان :