جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لئے بڑی کامیابی ہے،عمران خان،
ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کی تحقیقات کرائی جائے گی، جوڈیشل کمیشن کا قیام عوامی دباؤ اور ڈی چوک دھرنے میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے،سب سے پہلے ایوانوں میں بیٹھے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ،میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 21 مارچ 2015 21:25
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کی تحقیقات کرائی جائے گی جوڈیشل کمیشن کا قیام عوامی دباؤ اور ڈی چوک دھرنے میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں آئی ڈی پیز کیمپ اور 2002 سے بند سکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھیں ۔ عمران خان نے سکول میں دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پر سکول کی بندش کے حوالے سے شہری نے شکایت کی تھی جو 2002 سے بند تھا سکول اب کھل گیا ۔(جاری ہے)
سکول کھلنے پر خوشی ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی اور وزراء براہ راست ریڈیو پر عوام کے مسائل سنیں گے اور جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
کے پی کے تو دیگر صوبوں کے مثالی صوبہ بنائیں گے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی کشادگی کا کام شروع ہے ۔ تین ماہ میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو تبدیل کر دیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو پاکستانی عوام کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیق ہو گی سب پتہ چل جائے گا کیا کیا ہو ا۔ الیکشن میں جوڈیشل کمیشن کے سامنے دھاندلی کے تمام ثبوت پیش کریں گے ۔ 1970 کے الیکشن کے علاوہ تمام الیکشن کے بعد دھاندلی کے الزامات لگائے گئے الیکشن کو متنازعہ بنائے گئے لیکن کمیشن قائم نہیں ہو ا۔ لیکن پاکستانی عوام کے دباؤ اور دھرنے کی وجہ سے ملکی تاریخ یں پہلی بار جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا جس پر پاکستانی عوام مبارکباد کی مستحق ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں باقاعدہ طور پر طے کیا گیا تھا کہ کسی مسلح گروہوں کو برداشت نہیں کریں گے ایم کیو ایم خود بھی اس میں شامل تھا ۔کیا ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوانوں میں بھی کئی مسلح گروہ موجود ہیں سب سے پہلے ایوانوں میں بیٹھے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.