مسٹر خیبرپختونخوا 2015 کا ٹائٹل مردان کے شاہ زیب نے جیت لی،

جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا کاٹائٹل منیر خان ، ، مسٹر پشاور اور جونیئر مسٹر پشاور کا اعزازمومن خان اور محمد شیر نے اپنے نام کر لیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:51

مسٹر خیبرپختونخوا 2015 کا ٹائٹل مردان کے شاہ زیب نے جیت لی،

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) مسٹر خیبرپختونخوا 2015 کا ٹائٹل مردان کے شاہ زیب نے جیت لی ،جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا کاٹائٹل منیر خان ، جبکہ مسٹر پشاور اور جونیئر مسٹر پشاور کا اعزازمومن خان اور محمد شیر نے اپنے نام کرلیا، مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سپورٹس ویوتھ آفیئر ز امجد آفریدی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ، صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بن قیوم ، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طار ق پرویز ، خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر الیاس آفریدی ، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقاربٹ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ مسٹر خیبرپختونخوا و جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا اور مسٹر پشاور و جونیئر مسٹر پشاور باڈی بلڈنگ کے مقابلے نشٹر ہال پشاور میں منعقد ہوئے جس میں خیبرپختونخوا کے چھ ریجن ڈی آئی خان ،کوہاٹ،مردان،ہزارہ ، ملاکنڈ اور پشاور سے80 سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا مقابلوں میں مسٹر خیبرپختونخوا کا ٹائٹل مردان کے شاہ زیب نے اپنے نام کرلی ، جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا منیر خان ، مسٹر پشاورمومن خان اور جونیئر مسٹر پشاور کا ٹائٹل محمد شیر نے اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا کے 65 کلوگرام میں پشاور کے منیر خان نے پہلی ، اکمل نے دوسری اور صادق حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، 70 کلوگرام میں محمد شیر نے پہلی ، عمران نے دوسری اور ضیاء الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی 75 کلوگرام سے زائد وزن کے کلاس میں چارسدہ کے محمد اخلاق نے پہلی ، مردان کے وقاص نے دوسری اور پشاور کے امیر حیدر نے تیسری پوزیشن حاصل اسی طرح مسٹر خیبرپختونخوا کے سینئر مقابلوں کے 65 کلوگرام کلاس میں محمد یوسف نے پہلی ، غفران شاہ نے دوسری اور نورمحمد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی 70 کلوگرام کے کلاس میں مومن خان نے پہلی ، ملاکنڈ کے اکرم خان نے دوسری اور ملاکنڈ ہی کے رحمت الله نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

جبکہ 75 کلوگرام کے کلاس میں مردان کے افتخار احمد نے پہلی ، مردان کے آیاز الیاس نے دوسری اور ملاکنڈ کے صابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 75 کلوگرام سے زائد کے کلاس میں مردان کے شاہ زیب نے پہلی ملاکنڈ کے گوہر اقبال نے دوسری اور ملاکنڈ کے عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بن قیوم نے کہا کہ صوبائی ایسوسی ایشن گزشتہ تین سال سے اپنی مدد آپ کے تحت صوبے میں باڈی بلڈنگ کھیل کے فروغ کیلئے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں انٹر کلب ،مسٹر پاکستان ، مسٹر پشاور اور مسٹر خیبرپختونخوا کے مقابلے شامل ہیں اس کے علاوہ تمام ریجن میں بھی باڈی بلڈنگ کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ۔

صوبائی اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز نے کہا کہ صوبے میں تما م مقابلے ان کی سرپرستی میں منعقد کئے جارہے ہیں اوردوسرے کسی بھی مقابلوں کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد باڈی بلڈنگ سیمینار بھی پشاور میں منعقد کیاجائے گا جس میں ملک بھرسے سازوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔آخرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سپورٹس امجد آفریدی نے کہ کہ حالات جیسے بھی ہوں خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے مقابلے جاریرہینگے ۔

آج کے ان مقابلوں سے ثابت ہوگیا کہ خیبرپختوانخوا میں کھیلوں کیلئے ماحول ساز گار ہے اور انشاء الله یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پہلی مرتبہ انہوں نے نیشنل باڈی بلڈنگ کے مقابلے منعقد کرائے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹائٹل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :