کرکٹ میں ایسا نظا م لاؤں گا جسکے بعد پاکستان کو شکست دینا ناممکن ہوجائیگا:عمران خان

اتوار 22 مارچ 2015 10:24

کرکٹ میں ایسا نظا م لاؤں گا جسکے بعد پاکستان کو شکست دینا ناممکن ہوجائیگا:عمران ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ میں ایسا نظا م لائیں گے جس کے بعد پاکستان کو شکست دینا ناممکن ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ 1992ء کے فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ ہر ایک پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افسر دہ ہے لیکن اس کا سبب ملک میں کرکٹ کا غلط نظام ہے ،ہمارے کرکٹ بورڈ کا نظام ایسا ہے کہ ورلڈ کپ کا بہترین بلے باز مصباح الحق 34سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا شروع کر تا ہے جب دنیا کے دیگر بلے باز ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہوتے ہیں جبکہ 7فٹ1انچ لمبا محمد عرفان 32سال کی عمر میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتا ہے جب دیگر فاسٹ باؤلر ریٹائر ہورہے ہوتے ہیں،یہ نظام کی خامی تھی کہ یہ دونوں کھلاڑی دس سال پہلے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ۔

انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ ملک میں کرکٹ کا ایسا نظام لے کر آؤں گا جس کے بعد پاکستان کو ہرا نا کسی ٹیم کے لیے ممکن نہیں رہے گا ،کسی ملک میں اتنا ٹیلنٹ نہیں ہے جتنا پاکستان میں موجود ہے ،ہم نے تحصیلو ں میں گراؤنڈز بنانا شروع کر دیئے ہیں جس کے بعد یونین کونسلز میں گراؤنڈ بنائے جائیں گے تاکہ نوجوان وہا ں کھیل کر اپنا چھپا ٹیلنٹ سامنے لاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :