حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش کی اجازت دے دی
اتوار 22 مارچ 2015 11:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد گرین شرٹس مکمل سیریز کھیلنے کے لیے اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔قومی ٹیم کے دورے سے قبل قومی کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر ایک سیکیورٹی ٹیم بھی بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی تاہم ممکنہ طور پر یہ دورہ محض رسمی ہو گا جس کے بعد قومی ٹیم کو اجازت دے دی جائیگی۔
15 اپریل سے شروع ہونے والے اس دورے میں تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ میچ اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے سنیئر میڈیا منیجر رضا کچلو بنگلہ دیش میں پاکستان مخالف جذبات کی وجہ سے حکومت کو تحفظات ہیں تاہم ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے رضامندی ظاہر کی۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ آنے دنوں میں ہم ایک سیکیورٹی ٹیم بھیجیں گے جو وہاں انتظامات کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن سے ملے گی۔
دوسری جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو بھی پاکستانی حکومت کی رضامندی اور سیکیورٹی وفد کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میڈیا کمیٹی جلال یونس نے کہا کہ ہمیں اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے حوالے سے تصدیق موصول ہو چکی ہے ہم دورے کے شیڈول کو تین سے چار دن میں حتمی شکل دے دیں گے اور ڈھاکا، چٹاگانگ اور کھلنا میں میچز کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.