بولروں نے کئی میچوں میں بیٹنگ لائن کی خامیوں پر پردہ ڈالا، انضمام الحق

اتوار 22 مارچ 2015 11:22

بولروں نے کئی میچوں میں بیٹنگ لائن کی خامیوں پر پردہ ڈالا، انضمام الحق

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ اگر کسی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ بیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ پر ڈھیر ہوجائے تو اس وکٹ پر بولروں سے توقعات وابستہ کرنا درست نہیں ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہاکہ پاکستان کے بیٹسمینوں نے جس طرح غیر ذمے دارانہ اسٹروکس سے وکٹیں گنوائیں اسے دیکھ کر دکھ اور تکلیف ہوئی۔

(جاری ہے)

بولروں نے کئی میچوں میں بیٹنگ لائن کی خامیوں پر پردہ ڈالا۔وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف جو اسپیل کرایا اس طرح کا سپیل میں نے کئی سالوں بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں دیکھا۔ بیٹسمینوں کوآج تک سمجھ نہیں آسکا کہ اسٹرئیک کس طرح اپنے پاس رکھا جاتا ہے اور سنگلز بناکر میچ کس طرح بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق،شاہد آفریدی،عمر اکمل،صہیب مقصود اورحارث سہیل غیر ذمے دارانہ شاٹس کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بولروں نے کئی میچوں میں بیٹنگ لائن کی خامیوں پر پردہ ڈالا، انضمام الحق