گر جا گھروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،عبادت کیلئے آنیوالوں کی جامع تلاشی
خود کش دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،لمز یونیورسٹی کے طلبہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی
اتوار 22 مارچ 2015 11:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)سانحہ یوحنا آباد کے تناظر میں گزشتہ روز مسیحی عبادتگاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،عبادت کیلئے آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے دیا گیا ،خود کش دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کو یوحنا آباد میں چرچز کے باہر خود کش دھماکوں کے تناظر میں پولیس کی طرف سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں واقع مسیحیوں کی عبادتگاہوں کی سکیورٹی کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے ۔
اس سلسلہ میں چرچز کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس نے ناکے لگا رکھے تھے۔چرچز کے مرکزی دروازوں اور چھتوں پر اہلکار اور سنائپرز تعینات رہے جبکہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی اطراف میں گشت کرتی رہیں ۔(جاری ہے)
چرچز کی انتظامیہ کی طرف سے اپنے طور پر بھی حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں سکیورٹی تعینات رکھی گئی ۔ گزشتہ اتوار خود کش حملوں کا نشانہ بننے والے کرائسٹ اور کیتھولک چرچز میں سخت سکیورٹی میں مذہبی عبادات کی ادائیگی کی گئی جبکہ اس موقع پر جاں بحق ہونے والوں کے رشتہ دار اور عزیز وا قارب اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر آبدیدہ نظر آئے ۔
علاوہ ازیں مسیحی عبادتگاہوں میں خود کش دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ لمز یونیورسٹی کے طلبہ کی طرف سے سانحہ یوحنا آباد کی یاد میں نولکھا چرچ میں ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور مسیحیوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.