اچھی فلمیں بننے شروع ہو گئی ہیں ،جلد ہی پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوجائیں گی‘ اداکار شان

اتوار 22 مارچ 2015 11:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں اور جلد ہی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوجائیں گی، فلم انڈسٹری کی خراب صورتحال نے فنکاروں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہدایتکار جس طرح کی فلمیں بنارہے ہیں انہیں باکس آفس پر بھی سراہا جارہا ہے یہ فلم انڈسٹری والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو سمجھ بیٹھے تھے کہ اب پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اسے باقاعدہ ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے ۔ لوگ اچھی یا بری فلم کے نظریے کے تحت فلمیں دیکھتے ہیں ۔ ہمیں نئے موضوعات پر فلمیں بنانا ہوں گی تاکہ فلم انڈسٹری کی جلد بحالی ممکن ہو سکے ۔ نئے موضوعات پر اچھی فلمیں بنا کر فلمی شائقین کو سینما ہالوں میں واپس لایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :