امریکی جوڑے کی 83 دن ، 6 براعظموں کا سفر اور 38 شادیاں

اتوار 22 مارچ 2015 12:27

امریکی جوڑے کی 83 دن ، 6 براعظموں کا سفر اور 38 شادیاں

چیتا پلیٹ اور رحیان وڈیارڈ کا تعلق لاس اینجلس سے ہے۔ دونوں جمناسٹک کے کھلاڑی ہیں۔ دونوں نے سوچا کہ اپنی شادی پر خطیر رقم خرچ کرنے کی بجائے دنیا کی سیر کی جائے۔ دونوں دنیا کے سفر پر نکل کھڑے ہوئے۔ اس دوران انہوں 83 دن میں دنیا کے 6 براعظموں کے 11 ممالک میں 38 بار شادیاں کیں۔ہر شادی ہر دونوں کے 3000 ڈالر سے بھی کم خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

پلیٹ نے بتایا کہ وہ ایک مہنگی ریاست میں رہتے ہیں، وہ صرف ایک شادی پر ایک دن کے لیے اتنی زیادہ رقم خرچ کرنا نہیں چاہتے تھے۔

اس لیے انہوں نے ساری دنیا میں گھوم پھر کر شادیاں کرنے کا سوچا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح شادیاں کرنا لاس اینجلس میں شادی کرنے سے سستا ہے۔ اس جوڑے نے مزید کہا کہ دنیا کا یہ دورہ اُن کی شادی کا ہے۔ انہوں نے ابھی اپنے ہنی مون کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ہنی مون کے لیے وہ ایک الگ دورہ رکھیں گے یا کوئی اور منصوبہ بنائیں گے۔