صہیب مقصود کی جانب سے مصباح الحق کی بات نہ ماننے کی تحقیقات کا فیصلہ

اتوار 22 مارچ 2015 12:50

صہیب مقصود کی جانب سے مصباح الحق کی بات نہ ماننے کی تحقیقات کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود کی جانب سے مصباح الحق کی بات نہ ماننے پر پی سی بی نے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، ٹیم منیجر سے صہیب مقصود سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کو وطن واپسی پر صہیب مقصود سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صہیب مقصود مستقبل میں کپتانی کے بھی مضبوط امیدوار ہیں، تاہم صہیب مقصود سے متعلق فیصلہ ٹیم منیجر کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا سامنا کرنے پر بورڈ صہیب مقصود کو کپتان کی دوڑ سے باہر کر سکتا ہے۔ صہیب مقصود نے کوارٹر فائنل میں فیلڈنگ کے دوران کپتان کی بات ماننے سے انکار کیا تھا۔ جس کے بعد مصباح الحق خود اس پوائنٹ پر فیلڈنگ کیلئے آ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :