آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں بھارت فیورٹ ہے، مصباح الحق

اتوار 22 مارچ 2015 12:50

آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں بھارت فیورٹ ہے، مصباح الحق

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میں سڈنی کی پچ کو اسپن باوٴلنگ کے لئے سازگار سمجھتے ہوئے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا سے 6 وکٹوں سے شکست کھانے والی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم میں اچھے اسپنرز نہ ہونے کے باعث آخری چار میچز خاص طور پر سڈنی میں نقصان اْٹھانا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڈنی گراوٴنڈ میں اسپنرز کی شاندار کارکردگی کو دیکھا جا سکتا ہے جیسا کہ پروٹیز اسپنر عمران طاہر کی عمدہ باوٴلنگ نظر آئی۔اپنے کیرئر کیاختتام پر کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بہرحال دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ کھیل سنسنی خیز ہوگا۔