انٹر یونیورسٹی فٹبال چمپئن شپ ،یو سی پی نے کامسیٹ کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

اتوار 22 مارچ 2015 12:57

انٹر یونیورسٹی فٹبال چمپئن شپ ،یو سی پی نے کامسیٹ کو ایک صفر سے شکست ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے انٹر یونیورسٹی فٹ بال چیمپئن شپ میں کامسیٹ یونیورسٹی کو ایک صفر سے ہرا کر نئی تا ر یخ رقم کر دی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ تاریخی فتح میں کوچ اور انتظامیہ کا اہم کردار رہا۔ نیشنل انٹر یونیورسٹی فٹ بال چیمپئن شپ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے کوم سیٹ یونیورسٹی کو 0-1سے شکست دے دی۔

فائنل مقا بلے کے آغاز میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بڑھ چڑھ کر حملے کیے گئے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی ٹیم کا پلڑا میچ کے آغاز سے ہی بھاری رہا۔ پہلے ہاف میں ونگر آصف کے کراس پر عثمان نے فٹ بال کو نیٹ کی راہ دکھائی۔ دوسرے ہاف میں حاصل ہونے والی برتری میچ کے اختتام تک بر قرار رہی۔ ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ارشد ستار کا کہنا ہے کہ کامیابی ان کی ٹیم انتظامیہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ کھلاڑی جہاں فتح پر شاد نظر آئے وہیں حکومتی توجہ کے طلبگار بھی دکھائی دیئے۔ تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے مقابلے میں یونیورسٹی آف لاہور نے قائد اعظم یونیورسٹی نے پنلٹی ککس پر 3-4 سے شکست دے دی۔

متعلقہ عنوان :