آل پاکستان مسلم لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے ، پارٹی رکنیت سازی کا اعلان

اتوار 22 مارچ 2015 13:36

آل پاکستان مسلم لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے ، پارٹی رکنیت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا اور پارٹی کی رکنیت سازی کا فیصلہ بھی کیاجبکہ پرویز مشرف کاکہناتھاکہ سیاسی طورپر کسی کے ساتھ برابری کرنااُن کی توہین ہے ، پاکستان کے ساتھ ہی ہم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی زیرصدارت ہواجس میں صوبائی اور بیرون ملک مقررکیے گئے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران ملکی اور سیاسی صورتحال پر غور کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کاکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے اور کامیاب ہوں گے ، پارٹی کو ملک گیر سطح تک لے جاناچاہتے ہیں تو تنظیم سازی نچلی سطح تک لے جاناہوگی ، تنظیم سازی کے بغیر جماعت نامکمل ہے ۔

(جاری ہے)

پرویزمشرف کاکہناتھاکہ وہ سیاسی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں ، عہدیداروں نے مشکل حالات میں پارٹی چلائی اور عہدیداروں میں کوئی بھی کروڑ پتی اور ارب پتی نہیں ، ملک تباہی اور بدحالی کی جانب جارہاہے ، پاکستان ہے تو ہم ہیں ، ورنہ کچھ نہیں ، ہمیں سوچناچاہیے کہ پاکستان کے حق میں کیا کرسکتے ہیں ؟ مشرف کاکہناتھاکہ سیاسی طورپر کسی کے ساتھ برابری کرنامیری توہین ہے ، اپنی مددآپ کے تحت کنونش کروائیں گے ، اپنا حصہ بھی ڈالوں گا۔