اسلام آباد ٹیم کاقومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

تربیتی کیمپ میں35 خواتین کھلاڑیوں شرکت کر رہی ہیں  20 رکنی ٹیم کا اعلان 26 مارچ کو کیا جائے گا

اتوار 22 مارچ 2015 13:47

اسلام آباد ٹیم کاقومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ تیاری کے سلسلہ میں تربیتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کا قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں بیتی کیمپ آئی ٹن ، اسلام آباد میں شروع ہوگیا، ٹیم کے ہیڈکوچ محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں35 خواتین کھلاڑیوں شرکت کر رہی ہیں اور 20 رکنی ٹیم کا اعلان 26 مارچ کو کیا جائے گا ، چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اسلام آباد کی ٹیم 29 مارچ کی صبح فیصل آباد رووانہ ہوگی، انہوں نے کہا کہ قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ 30 مارچ سے 3 اپریل تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی ، جس میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، منیجرز میٹنگ 29 مارچ کو ہو گی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :