شیفلڈ شیلڈ ،پاکستانی نژاد آسٹریلیوی لیگ سپنر فواد احمد نے نئی تاریخ رقم کر دی

اتوار 22 مارچ 2015 14:02

شیفلڈ شیلڈ ،پاکستانی نژاد آسٹریلیوی لیگ سپنر فواد احمد نے نئی تاریخ ..
ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مارچ ۔2015ء ) پاکستانی نژاد آسٹریلیوی لیگ سپنر فواد احمد نے شیفلڈ شیلڈ مقابلوں کی تاریخ میں نیاریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں ویسٹرن آسٹریلیا اور وکٹوریا کے مابین جاری شیفلڈ شیلڈ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ فائنل میں فواد احمد نے وکٹوریا کی جانب سے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف 89رنز دیکر 8کھلاڑی آؤٹ کیے جو گزشتہ 20سال کے دوان شیفلڈ شیلڈ کی تاریخ میں کسی آسٹریلوی سپنر کی بہترین کاکردگی ہے،اس کاکردگی کے ساتھ ہی فواد احمد نے شیفلڈ شیلڈ فائنلز کی تاریخ میں بہترین انفرادی کا باؤلنگ اعزاز حاصل کیا ،ان سے پہلے 1988ء میں کرس میتھیوز نے 101رنز دے کر 8شکار کر رکھے تھے ۔

اس سے قبل 1993ء میں کریگ میتھیوز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر 52رنز کے عوض 8کھلاڑی آؤٹ کر کے 1984ء میں باب ہالینڈ کی جانب سے 8وکٹیں لیے جانے کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کر نیوالے پہلے لیگ سپنر بنے تھے ۔