پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق کے خاتمہ کا عالمی دن منگل کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

اتوار 22 مارچ 2015 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق کے خاتمہ کا عالمی دن منگل کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی دارالحکومت ، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی نیز اس موقع پر تمام شہروں میں محکمہ صحت، ٹی بی کنٹرول پروگرام، ٹی بی ڈاٹس پروگرام اور تپ دق کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے اشتراک سے واکس بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ عوام میں اس بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار ہو سکے اور وہ ٹی بی جیسے مہلک مگر 100فیصد قابل علاج مرض ، اس کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، تشخیص ، علاج ، پرہیز ، تدارکی اقدامات کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں

متعلقہ عنوان :